حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے سیلاب متاثرین اور آئی ڈی پیز کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے گفٹ ہیمپرز دینے کیلئے 1 ارب روپے کی مختص کردی

جمعرات 18 ستمبر 2014 16:58

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے سیلاب متاثرین اور آئی ڈی پیز کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے گفٹ ہیمپرز دینے کیلئے 1 ارب روپے کی مختص کردی ہے محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئی ڈی پیز اور سیلاب متاثرین کو عید کی خوشیو ں میں شامل کرنے کیلئے عید گفٹ ہیمپرز بنانے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں سیلاب سے متاثرہ 21 اضلاع میں 25 لاکھ افراد کیلئے عید گفٹ تیار کئے جارہے ہیں جس میں گھی‘ دالیں‘ چینی‘ آٹا اور دیگر اشیاء شامل ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات پر بھی غور کیا جارہا ہے کہ عید گفٹس میں بچوں کیلئے کھلونے وغیرہ بھی شامل کیا جائے اس کے علاوہ ان سیلاب متاثرین کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے مختلف این جی اوز‘ مخیر حضرات اور اداروں کو بھی ترغیب دی جائیگی کہ وہ ان متاثرین کی مدد کیلئے اپنا کردار ادا کریں ذرائع کے مطابق حکومت نے سیلاب زدگان اور آئی ڈی پیز کیلئے عید کے موقع پر قربانی کا گوشت دینے کیلئے سعودی حکومت سے بھی رابطہ کیا ہے۔