حکومت کی صوبہ بھر کی تمام نہروں‘ دریاؤں‘ راجباہوں پر جانوروں کے نہلانے پر پابندی عائد ، محکمہ آبپاشی کے تمام چیف آفیسرز کو ہدایات جاری

جمعرات 18 ستمبر 2014 16:58

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) حکومت نے صوبہ بھر کی تمام نہروں‘ دریاؤں‘ راجباہوں پر جانوروں کے نہلانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے محکمہ آبپاشی کے تمام چیف آفیسرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جس علاقہ کی نہر ‘ دریاء یا راجباہوں پر جانور نہلاتے ہوئے پائے گئے ان جانوروں کے مالکان کیساتھ ساتھ متعلقہ محکمہ آبپاشی کے ذمہ داران کیخلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ذرائع کے مطابق سیلاب زدگان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو مختلف علاقوں میں یہ شکایات کی تھیں کہ بڑے بڑے زمینداروں اور وڈیروں کے جانوروں کے نہروں ‘ دریاؤں اور راجباہوں میں نہلانے سے ان کے پشتے کمزور ہوئے جو ہماری بربادی کا سبب بنے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے سخت ایکشن لیتے ہوئے محکمہ آبپاشی کے افسران کو احکامات جاری کئے کہ کسی بھی علاقہ میں کسی نہر راجباہ اور دریاء پر اگر کوئی جانور نہلاتے ہوئے پایا گیا تو متعلقہ افسران کیخلاف کاروائی ہوگی ۔