Live Updates

دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت کل ہوگی

جمعرات 18 ستمبر 2014 16:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کل جمعہ کو ہوگی ۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مجاہد شیر دل اور وفاق کی جانب سے تحریری رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی ،کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ پرمشتمل بینچ کرے گا ۔

یہ درخواست پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کی جانب سے دائر کی گئی ہے عدالت میں پی ٹی آئی کی جانب سے فرخ ڈال شیراز رانجھا ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوں گے جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما و سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین ،سابق رکن قومی اسمبلی اسد عمر ، شفقت محمود ڈاکٹر عارف علوی عدالت عالیہ میں پیش ہونگے ۔

(جاری ہے)

وفاق کے وکیل ملک فیصل فاروق اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مجاہد شیر دل عدالت میں پیش ہوں گے گزشتہ سماعت پر عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو عدالت میں طلب کیا تھا لیکن ان کی رخصت کی وجہ سے دفعہ 144کے نفاذ کیخلاف کیس کا فیصلہ نہ ہوسکا پی ٹی آئی کے وکلاء نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے 7/8/2014ء کو دفعہ 144کا نفاذ کیا ہے جو کہ غیر قانونی اور سیاسی بنیادوں پر کیا گیا ہے عدالت دفعہ 144 کے لیے جاری نوٹیفکیشن کو معطل کرے عدالت نے کیس کی مزید سماعت جمعہ کے روز کے لیے ملتوی کردی تھی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات