حکومت نے عید سے پہلے متاثرین سیلاب کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم دے دیا

جمعرات 18 ستمبر 2014 16:53

حیدرآباد ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) حکومت نے عید سے پہلے متاثرین سیلاب کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم دے دیا‘ پنجاب بھر میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے جانی اور مالی نقصانات کے ازالے کا اعلان کیا گیا تھا جس کی ادائیگی عید سے پہلے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ عید کی خوشیوں میں سیلاب زدگان کو شامل کرنے اور آئی ڈی پیز کیلئے بھی خصوصی تقریبات کا اہتمام کرنے کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف عید کے روز سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کریں گے اور اس روز بھی امدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :