Live Updates

دھرنوں کے خلاف نہیں، عمران خان کا حامی ہوں لیکن ان کا طریقہ کار غلط ہے: جاوید ہاشمی

جمعرات 18 ستمبر 2014 16:45

دھرنوں کے خلاف نہیں، عمران خان کا حامی ہوں لیکن ان کا طریقہ کار غلط ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ دھرنوں کے خلاف نہیں، سیاسی سرگرمیاں ملک کیلئے ضروری ہیں، طاہر القادری کی سوچ کو برا نہیں کہتا اور عمران خان کا حامی ہوں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ آئین میں جوڈیشل ایکٹوزم اور مارشل لاءکی گنجائش نہیں، عمران خان کا حامی ہوں لیکن ان کا طریقہ کار غلط ہے، اس سے نااہل حکمران طاقتور ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی کی جانب سے آزاد الیکشن لڑک کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کے ترجمان بنیں، مسلم لیگ ن کے نہیں۔ جاوید ہاشمی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب آمد پر خوش آمدید بھی کہا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :