Live Updates

عمران خان کا سب سے بڑا حامی ہوں، طاہر القادری کی سوچ کو بھی برا نہیں سمجھتا ‘ جاوید ہاشمی

جمعرات 18 ستمبر 2014 16:45

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان کا سب سے بڑا حامی ہوں، طاہر القادری کی سوچ کو بھی برا نہیں سمجھتا مگر ان کے غلط طریقہ کار سے نااہل حکمران مزید طاقتور ہو جائیں گے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہاکہ سیلاب نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے متاثرین کیلئے مستقل حل نکالا جائے۔

ملک کی کشتی ڈوب رہی ہے،حکمران خیال کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سیاسی سرگرمیاں ملک کے لئے ضروری ہیں،دھرنوں کے خلاف نہیں ہوں مگر تحریک انصاف کا ایجنڈا ہر پندرہ منٹ بعد تبدیل ہوجاتا تھا۔ آئین میں جوڈیشل ایکٹیوزم اور مارشل لاء کی کوئی گنجائش نہیں۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو ملتان میں خوش آمدید کہیں گے،نواز شریف بھی اپنے بھانجوں اور بھتیجوں کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے بھیجیں۔ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں نئے صوبے نہ بنائے گئے تو یہ ملک نہیں رہے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات