ڈاکٹر عطاء الرحمن کو چین کے سب سے بڑے قومی ایوارڈفرینڈ شپ ایوارڈ آف چائنا سے نوازا گیا

جمعرات 18 ستمبر 2014 16:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) ممتاز پاکستانی سائنس دان، اسکالر اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین ڈاکٹر عطاء الرحمن کو چین کے سب سے بڑے قومی ایوارڈ ‘فرینڈ شپ ایوارڈ آف چائنا’ سے نوازا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عطاء الرحمن کو یہ ایوارڈ دونوں ممالک کے مابین سائنس اور ہائیر ایجوکیشن کے شعبے میں مضبوط تعلقات پروان چڑھانے کے اعتراف میں دیا گیافرینڈ شپ ایوارڈ عوامی جمہوریہ چین کا سب سے بڑا اعزاز ہے، جو ان غیر ملکی ماہرین کو دیا جاتا ہے جنہوں نے چین میں معاشی و سماجی ترقی کے حوالے سے غیرمعمولی خدمات سر انجام دی ہوں۔

ایوارڈ دیئے جانے کی باضابطہ تقریب 29 ستمبر کو بیجنگ میں منعقد ہوگی۔ڈاکٹر عطاء الرحمن کی ہی کوششوں کے باعث چینی اور دیگر یونیورسٹیوں کے ساتھ تعلیمی اشتراک کے پروگرام کا آغاز ہوا ان پروگرامز کے تحت 400 طلباء کو مختلف چینی یونیورسٹیوں اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹس میں پی ایچ ڈی کی سطح کی ٹریننگ کے لیے بھیجا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عطاء الرحمن نے پاکستان کی جامعات میں طلباء کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے چینی زبان سکھانے کے منصوبے کا بھی آغاز کیا۔ان کی کتاب سائنس کی حیرت انگیز دنیا (ونڈریئس ورلڈ آف سائنس) کا حال ہی میں چینی زبان میں ترجمہ بھی کیا گیا دس جنوری 2014ء کو انہیں چائنیز اکیڈمی آف سائنس کی جانب سے ‘انٹرنیشنل کوآپریشن ایوارڈ’ سے بھی نوازا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :