Live Updates

عمران خان اور طاہر القادری کسی اور کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں، شہباز شریف

جمعرات 18 ستمبر 2014 16:36

عمران خان اور طاہر القادری کسی اور کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں،  شہباز ..

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈی چوک پر دھرنے دے کر چین کے صدر کا دورہ ملتوی کرایا گیا، دھرنوں کی سازش بے نقاب ہو چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے کوٹ مٹھن فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جھوٹ بولنے کی انتہاءکر دی ہے، طاہر القادری نے اعتراف کیا ہے کہ لندن میں ملاقات ہوئی تھی، طاہر القادری اور عمران خان کسی اور کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے حل کیلئے چین نے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا تھا لیکن ڈی چوک میں دھرنے دے کر چینی صدر کا دورہ ملتوی کرا دیا گیا۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے سب نے کام کیا ہے اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کریں گے اور ان کی گھروں میں واپسی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات