نیلم میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے تیزی سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، سردار محمودخان

جمعرات 18 ستمبر 2014 16:27

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء ) اے ڈی ایچ او نیلم ڈاکٹر عبدالمتین خان نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ سردار محمود خان کی ہدایت پر وادی نیلم میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے تیزی سے اقدامات کئے گئے ہیں خواتین کی شرح اموات پر قابو پانے کے لئے وادی نیلم میں16 زچہ بچہ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں تربیت یافتہ کمیونٹی مڈ وائف کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے بین الاقومی ڈونرز کے تعاون سے انھیں ماہانہ دو ہزار روپے اعزازیہ بھی دیا جائے گا کمیونٹی کے لوگ بھی ان کے ساتھ تعاون کریں تمام سنٹرز پر ضروری ادویات ڈلیوری کتس مفت مہیا کی گئیں ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر آٹھمقام میں الٹرا ساؤنڈ اور لیڈی ڈاکٹر کی سہولت بھی مہیا کر دی گئی ہے دور افتادہ علاقوں میں زبہ بچہ سنٹرز اور طبی سہولیات کی فراہمی سے ماں اور بچے کی شرح اموات کو کم کرنے میں مد د مل رہی ہے عوام تعاون کریں بہتر سحت کی سہولیات مہیا کرنا ہماری ذمہ دار ہے ڈائریکٹر جنرل سردار محمود خان کی کاوشوں سے غریب اور عام آدمی کو بھی صحت کی سہولیا ت کا حصول ممکن ہوا ہے۔