یاسین ملک ، جاوید احمد میر کی جانب سے سیلاب زدگان میں امدادی سامان کی تقسیم

جمعرات 18 ستمبر 2014 16:27

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء جاوید احمد میر نے سیلاب کی وجہ سے لال چوک اور بڈشاہ چوک میں ہوٹلوں میں پھنسے ہوئے لوگوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔

(جاری ہے)

محمد یاسین ملک نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ذرائع ابلاغ کے بعض حلقوں کی طرف سے انکے خلاف شروع کی گئی مذموم مہم کی شدید مذمت کی ۔

انہوں نے کہا کہ اس پروپیگنڈے کہ وہ ریلیف کے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں ،میں کوئی صداقت نہیں۔انہوں نے کہاکہ ایسی بے بنیاداور جانبدارانہ رپورٹوں کا مقصد ان کے امیج کو خراب کرنا ہے۔ یاسین ملک نے کہاکہ بھارت کے قدرتی آفات سے نمٹنے کا ادارہ سیلاب زدگان میں امدادی سامان تقسیم نہیں کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :