عمران نیا پاکستان بنانے سے قبل کارکنوں کو شائستہ زبان سکھائیں، فضہ گیلانی

جمعرات 18 ستمبر 2014 16:12

عمران نیا پاکستان بنانے سے قبل کارکنوں کو شائستہ زبان سکھائیں،  فضہ ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے وائس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صاحبزادی فضہ بتول گیلانی نے کہا ہے کہ عمران خان نیا پاکستان بنانے سے پہلے اپنے کارکنوں کو شائستہ زبان کا استعمال بھی سکھائیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فضہ بتول گیلانی کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ شوکت خانم میموریم کینسر ہسپتال کے حق میں بات کی اور اس کیلئے فنڈز بھی اکٹھے کئے لیکن میں کبھی بھی اس بات کی حمایت نہیں کرتی کہ ڈاکٹر مریضوں کے معاملے پر غفلت کا مظاہرہ رکٰن اور نہ ہی ایسا ہونا چاہیے۔

فضہ بتول نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو مخا طب کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ نیا پاکستان بنانے سے قبل اپنے کارکنوں کو سماجی ویب سائٹس پر لوگوں کے ساتھ شائستہ زبان کا استعمال بھی سکھائیں۔

متعلقہ عنوان :