بلاول بھٹو زرداری کل دوپہر دو بجے خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان پہنچیں گے ،ملتان میں سیلاب متاثرین کی امداد کریں گے

جمعرات 18 ستمبر 2014 15:55

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل جمعہ کی دوپہر دو بجے خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان پہنچیں گے اور اپنی آمد کے فوراً بعد ملتان میں سیلاب متاثرین سے ملاقات اور اظہار یکجہتی کیلئے ہیڈ محمد والا‘ قاسم بیلا‘ محمد پور اور شیر شاہ جائیں گے جہاں وہ سیلاب متاثرین کی امداد کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ سیلاب متاثرین سے ملاقات اور ان کی امداد کے بعد سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ہاں لنچ کریں گے بلاول بھٹو زرداری سیلاب متاثرین سے ملاقات اور اظہار یکجہتی کے بعد شام کو واپس کراچی روانہ ہوجائیں گے