کراچی میں 6خود کش حملہ آوروں کے داخلے کی اطلاعات ،دہشت گردی کا خدشہ

جمعرات 18 ستمبر 2014 15:48

کراچی میں 6خود کش حملہ آوروں کے داخلے کی اطلاعات ،دہشت گردی کا خدشہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) کراچی میں 6خود کش حملہ آوروں کے داخلے کی اطلاعات ہیں ،جو بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی کارروائیاں کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے حکومت سندھ کو 7مرتبہ خط لکھ کر اطلاع دی گئی ہے کہ کراچی میں 6خود کش بمبار داخل ہوچکے ہیں جو اہم مذہبی شخصیات کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم ،پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں ۔وزارت داخلہ کے خط کے مطابق حملہ آور سیکورٹی اہلکاروں کی وردیاں اور کارڈ بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :