کراچی، ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل میں نائن ایم ایم پستول استعمال ہوا ،پولیس

جمعرات 18 ستمبر 2014 15:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) کراچی پولیس نے فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل میں نائن ایم ایم پستول استعمال ہوا ۔

(جاری ہے)

قاتلوں نے 6گولیاں فائر کیں جن میں سے 3ڈاکٹر شکیل کو ایک ساتھ بیٹھ طالبہ ڈاکٹر آمنہ کو لگی ۔پولیس کے مطابق گاڑی میں ڈاکٹر شکیل اوج کی 7سالہ بھتیجی اسریٰ بھی موجود تھی جو معجزانہ طور پر محفوظ رہی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جس وقت حملہ ہوا ڈاکٹر شکیل اوج ایرانی قونصل خانے کے پروگرام میں شرکت کے لیے جارہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :