کراچی، ڈاکٹر شکیل اوج کا قتل ،ڈی آئی جی ایسٹ کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل

جمعرات 18 ستمبر 2014 15:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے جامعہ کراچی کے شعبہ اسلامک لرننگ کے ڈین کے قتل کی تحقیقات کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اے آئی جی کراچی اور آئی جی کو ہدایت کی ہیں کہ 24گھنٹوں کے اندر اندر تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ منیر احمد شیخ کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے ،جو 24گھنٹوں کے اندر اندر تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کریگی ۔

متعلقہ عنوان :