سندھ کی تقسیم کی باتیں کرنا نفرتیں پھیلانے کے سوا کچھ نہیں ،اہلسنت والجماعت

جمعرات 18 ستمبر 2014 15:28

گولارچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) لسانی بنیادوں پر حکومت بنانے اور سندھ کی تقسیم کی باتیں کرنا نفرتیں پھیلانے کے سوا کچھ نہیں سندھ کے عوام اس ایشو پر متحد ہیں سندھ کی تقسیم کی باتیں کرکے قومی وحدت کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہ کی جائے مشرف کی حمایت کرنے والے یاد رکھیں مشرف ایک قومی مجرم ہے لال مسجد کی معصوم عورتوں اور بچیوں سمیت قبائلی سردار اکبر بگٹی اور 12مئی کے بے گناہ لوگوں کے خون کا ذمہ دار پرویز مشرف ہے آج دہشت گردی کی جس آگ میں ملک جل رہا ہے اس کی وجہ مشرف ہی ہے کئی بار آئین و قانون کی دھجیاں اڑائیں اگر مشرف کوانصاف کے کٹہرے میں نہ لایا گیا تو یہ مظلوموں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہوگا ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت گولارچی کے صدر مولانا سید محمد شاہ ،محمد صادق گجر ،عبدالرشید غازی ،محمد عابد جھنگوی ،گل میر مری ،محمد ہارون ، قاری محمد قاسم معاویہ و دیگر رہنماوٴں نے مرکز اہلست سے جاری بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ کچھ سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لئے ملک و قوم کی ترقی میں حائل ہو رہی ہیں حکومت قادری و عمران کے اسٹیج شو کی بجائے سیلاب زدگان کی امداد پر توجہ دے اہلسنت والجماعت اس طرح کے تماشوں پر یقین نہیں رکھتی آئندہ آنے والا وقت قومی جماعتوں کا ہے اہلسنت والجماعت پورے ملک میں پھیل چکی ہے ملک دشمن عناصر کی سازشوں کے خلاف اہلسنت عوام کو بیدار کردیا ہے عوام اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی کی قیادت میں متحد ہیں ۔

متعلقہ عنوان :