پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ‘ اراکین کا کراچی ایئرپورٹ پر پیش آنے والے واقعہ پر تحریک استحقاق لانے پر اتفاق

جمعرات 18 ستمبر 2014 15:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اراکین نے کراچی ایئرپورٹ پر پیش آنے والے واقعہ پر تحریک استحقاق لانے پر اتفاق کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر الیاس بلور نے نکتہ اعتراض کہا کہ پی آئی اے کے جہاز سے کراچی ایئرپورٹ پر ایک رکن قومی اسمبلی کو جہاز سے اتارے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھجوایا جائے۔

سپیکر نے کہا کہ جب اس معاملہ پر تحریک استحقاق آئے گی تو دیکھیں گے۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ طیارے کی ویڈیو کلپ دیکھنے سے لگتا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصبوے کیت حت یہ کارروائی کی گئی ہے اس پر تحریک استحقاق آنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :