انقلاب اور آزادی مارچ والے ملک اور جمہوریت کے دشمن غیر ملکی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں،سینیٹر مشاہد اللہ

جمعرات 18 ستمبر 2014 15:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ انقلاب اور آزادی مارچ والے جھوٹ و فریب سے لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں ، یہی لوگ پاکستان اور جمہوریت کے دشمن ہیں جو کہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ، کرائے کے انقلابیوں سے انقلاب نہیں آتا ، اس کے لیے محنت کرنی پڑھتی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ انقلاب اور آزادی مارچ والے جھوٹ اور فریب سے لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں جو کہ کرائے کے انقلابیوں کے ساتھ بیٹھ کر ریڈ زون کو ہائی جیک کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے اربوں کا نقصان ہورہا ہے چین ہمارا دوست ملک ہے جس نے بہت سارے پروجیکٹ اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرنی تھی انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت وی آئی پی کلچر کے سخت خلاف ہے میڈیا کی ذمہ داری بنتی ہے کہ صرف سیاستدانوں کو وی آئی پیز کے طور پر پیش نہ کرے میڈیا کو چاہیے کہ سیلاب متاثرین کے مسائل کو دکھائے نہ کہ دھرنا لیڈروں کی تقرریں سنائے