سپریم کورٹ شاہراہ دستور کو دھرنے والوں سے خالی کروائے، اعجاز الحق

جمعرات 18 ستمبر 2014 15:15

سپریم کورٹ شاہراہ دستور کو دھرنے والوں سے خالی کروائے، اعجاز الحق

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) مسلم لیگ (ضیاء) کے صدر اعجاز الحق نے کہا ہے کہ عوامی تحریک اور تحریک انصاف اپنے غیر آئینی مطالبات واپس لیں۔جمہوریت کا مطلب قانون اور آئین کی حکمرانی ہے۔ تمام پارٹیاں جمہوری ترقی کے لئے کام کریں۔ سپریم کورٹ شاہراہ دستور کو دھرنے والوں سے خالی کروائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جمعرات کے روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی خاطر عوامی تحریک اور تحریک انصاف اپنے غیر آئینی مطالبات واپس لیں۔جمہوریت کا مطلب قانون اور ترقی کے لئے کام کریں تو ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہوگا۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ملک کی معیشت کی خاطر دھرنے والوں کو شاہراہ دستور خالی کروائیں تا کہ ملک کے اندر جاری افراتفری ختم ہو سکے

متعلقہ عنوان :