وزیر اعظم سے استعفی کا مطالبہ غیر آئینی ہے، سینیٹر محمد صالح

جمعرات 18 ستمبر 2014 15:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر محمد صالح اور سینیٹر عبد الرحیم مندوخیل نے کہا کہ وزیر اعظم سے استعفی کا مطالبہ غیر آئینی ہے ۔عمران خان کی غیر پارلیمانی گفتگو پر پارلیمنٹرین نے شیم شیم کے نعرے لگائے۔ڈی چوک میں نماز کے اوقات میں گانے بند کرائے جائیں ۔جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سینیٹر صالح نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں جمہوریت کے تحفظ کے لئے متفق ہیں ۔

اس کے تحفظ کے لئے انتہائی سنجیدہ اور قابل عمل تجاویز دی ہیں۔ڈی چوک میں اور بے حیائی کی طرز پر پیش ہو رہا ہے ۔ڈی چوک میں گانے بجانے کے باعث اذان تک سنائی نہیں دیتی ہے ۔عمران خان اپنی تقاریر میں غیر شائستہ الفاظ استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم سے لیکر تمام پارلیمنٹرین کے خلاف نازیبا الفاظ کا کھلم کھلا استعمال کرتے ہیں ۔نفرت اور اشتعال کو ہوا دے رہے ہیں۔

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے ثابت کر دیا کہ وہ جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔جب تک پاکستان ہے اپنے آپ کو پاکستانی کہہ سکتا ہوں ۔پارلیمنٹ کے باہر مظاہرین تشدد کررہے ہیں مگر وزیر اعظم نے صبر و تحمل سے کام لیا۔خیبر پختونخواہ سے تمام قیادت غائب ہے ۔جمہوریت ملک کے لئے حفاظتی دیوار ہے۔ ڈی چوک میں مغرب کے بعد گانے کی محفلیں ہوتی ہیں ۔یہ لوگ پارلیمنٹ کے تقدس کو مجروح کررہے ہیں۔

پختونخواہ عوامی پارٹی کے سینیٹر عبد الرحیم مندوخیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اور اراکین کے تحفظ کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے اتفاق کرنا خوش آئند ہے۔منتخب وزیر اعظم سے استعفی کا مطالبہ غیر آئینی ہے ۔2008 کے الیکشن میں تحفظات کے باوجود تمام سیاسی جماعتوں نے نتائج کو تسلیم کیا۔انہیں جمہوریت اور پارلیمنٹ کا دفاع کریں گے اور ہر حال میں اس کا تحفظ کریں گے۔چند ہزار لوگوں کے کہنے پر وزیر اعظم استعفی نہیں دینا چاہیے