دارالحکومت میں تعلیمی ادرو ں کی بندش کیخلاف جماعت اسلامی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ا حتجاج

جمعرات 18 ستمبر 2014 15:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) دارالحکومت اسلام آباد میں سکولوں اور کالجز اور یونیورسٹیوں کی مسلسل بندش کیخلاف جماعت اسلامی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شدید ا حتجاج کیا ۔ سپیکر ایاز صادق نے وزارت تعلیم کو معاملہ کے حل سے متعلق ہدایت جاری کردی گئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ ا جلاس جماعت اسلامی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ اگست سے لیکر آج تک سکول کاجلز بند ہیں والدین شدید پریشان ہیں بچوں اور بچیوں کا تعلیمی سال ضائع ہورہا ہے خدارا اس کا نوٹس لیں والدین بچوں کے ہمراہ اسلام آباد میں مظاہرے کررہے ہیں حکومت کہاں ہے کیا سکول اور کالجز کھلیں گے سپیکر ایاز صادق نے ہدایت جاری کی کہ متعلقہ وزارت اس معاملے کا نوٹس لے

متعلقہ عنوان :