آٹے کی قیمتوں میں اضافے اور سابق وزیر اعظم پرویز اشرف کے دور میں قومی خزانے کے غیر قانونی استعمال کے حوالے سے مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

جمعرات 18 ستمبر 2014 15:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) سپریم کورٹ نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے اور سابق وزیر اعظم پرویز اشرف کے دور میں قومی خزانے کے غیر قانونی استعمال کے حوالے سے مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت تک بغیر کسی سماعت کے ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا مقدمہ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جمعرات کے روز سننا تھا مگر وقت نہ مل سکا اور عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی جبکہ جسٹس میاں ثاقبت نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سابق وزیر اعظم پرویز اشرف کے حوالے سے کیس کی سماعت بھی اٹارنی جنرل کی تحریری درخواست پر غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی

متعلقہ عنوان :