اوگرا عملدرآمد کیس کی سماعت اٹارنی جنرل پاکستان کی استدعا پر 10 روز کے لئے ملتوی

جمعرات 18 ستمبر 2014 15:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) سپریم کورٹ نے اوگرا عملدرآمد کیس کی سماعت اٹارنی جنرل پاکستان کی استدعا پر 10 روز کے لئے ملتوی کر دی ۔اٹارنی جنرل پاکستان نے التواء کی درخواست دی تھی جسے گزشتہ منظور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جمعرات کے روز کیس کی سماعت کی ۔اس دوران اٹارنی جنرل نے اوگرا کی ریگولیٹری باڈی کے اختیارات پر دلائل دینا تھے مگر وہ عدالت میں پیشن ہیں ہوئے اور درخواست دی تھی کہ مصروفیات کی وجہ سے وہ مذکورہ مقدمے میں پیش ہونے سے قاصر ہیں لہذا سماعت ملتوی کی جائے اس پر عدالت نے سماعت دس روز کے لئے ملتوی کر دی۔