پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کراچی میں قرآن پاک جلانے اور قتل عام کیخلاف شدید احتجاج

جمعرات 18 ستمبر 2014 15:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کراچی میں مچھر کالونی میں پولیس اور رینجرز کے ہاتھوں قرآن پاک جلانے اور قتل عام کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا ۔ سپیکر نے واقعہ کا نوٹس لینے کا کہا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سینیٹر جمال الدید نے پوائنٹ آف آرڈر پر کہا کہ کراچی مچھر کالونی میں ایک شہری کے گھر کے باہر پولیس اور رینجرز نے دہشتگردوں کو گھر کے سامنے سرعام گولیاں مار کر قتل کیا بعد میں گھر کے اندر گھس کر معصوم لوگوں کو قتل کیا گیا اور قرآن پاک کو آگ لگائی گئی انہوں نے بتایا کہ واقعہ میں گھر کو آگ لگا کر جلا دیا گیا جس میں قرآن پاک بھی شہید ہوگیا اس قسم کے واقعات سے پٹھانوں کو بدزن کیا جارہا ہے اور انہیں تشدد اور بغاوت پرمجبور کیا جارہا ہے سپیکر نے کہا کہ اس واقعہ کا نوٹس لیں