کراچی میں دوسروں والی بچی پیدائش کے چند گھنٹوں بعد چل بسی

جمعرات 18 ستمبر 2014 14:50

کراچی میں دوسروں والی بچی پیدائش کے چند گھنٹوں بعد چل بسی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) جناح ہسپتال میں دوسروالی بچی پیداہوئی ہے لیکن زندگی مختصر ثابت ہوئی اور چندگھنٹوں کے اندر ہی چل بسی ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بچی کو سانس لینے میں مشکلات تھیں جس پر اُسے آئی سی یو میں رکھاگیالیکن حالت اطمینان بخش نہ ہونے پرقومی ادارہ برائے اطفال منتقل کیاگیاجہاں وہ چل بسی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کاکہناتھاکہ ایسے بچے جب تک زندہ ہوں ، خدمت کی جاتی ہے ، پاکستان سمیت تقریباً ممالک میں ایسے بچوں کا آپریشن ممکن نہیں ، مشکل سے ہی جان بچ سکتی ہے ۔

اُنہوں نے بتایاکہ مغربی معاشرے میں پیدائش سے قبل ٹیسٹ کرانے کے رجحان کی وجہ سے پتہ لگا لیاجاتاہے اور عمومی طورپر ماں کے پیٹ میں ہی ماردیتے ہیں ۔ دوسری طرف جناح ہسپتال میں ڈاکٹروں نے کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے کام کرنے سے انکار کردیاہے ۔ جناح ہسپتال کی اوپی ڈی کے ڈاکٹروں کا کہناتھاکہ چار ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں جس کی وجہ سے وہ احتجاج پر مجبور ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :