مظاہروں اور دھرنوں سے نمٹنے کیلئے نئی فورس بنانے کا فیصلہ

جمعرات 18 ستمبر 2014 14:32

مظاہروں اور دھرنوں سے نمٹنے کیلئے نئی فورس بنانے کا فیصلہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء)لاہور پولیس نے احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں سے نمٹنے کیلئے نئی فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا، تمام تھانوں سے جوان پولیس اہلکار نئی فورس کا حصہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق نئی اینٹی رائٹس فورس میں پہلے مرحلے کے دوران200 اہلکاروں کو رکھا جائے گا جنہیں مختلف تھانوں سے منتخب کیا جائے گا، فورس کے اہلکاروں کو مکمل سازوسامان بھی فراہم کیا جائے گا جس میں مظاہرین سے بچنے کے لئے حفاظتی جیکٹس اور دیگر سامان شامل ہے ۔ اہلکاروں کو ربڑ بلٹس اور آنسو گیس شیل چلانے کی تربیت کے ساتھ ساتھ ایلیٹ کی ٹریننگ بھی دی جائے گی۔