دھرنے والےسیاسی موت مرچکے اب قبرستان چاہتے ہیں، فضل الرحمن

جمعرات 18 ستمبر 2014 14:29

دھرنے والےسیاسی موت مرچکے اب قبرستان چاہتے ہیں،  فضل الرحمن

کراچی، اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) جمیعت علماءاسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دھرنے دینے والے اپنی سیاسی موت مرچکے ہیں اب وہ ایک سیاسی قبرستان چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جامعہ بنوریہ میں علماءاور طلباءسے خطاب اور مفتی نعیم سے ملاقات میں ان کے داماد مولانا مسعود بیگ کے قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں علمائ، داڑھی اور پگڑی والے خصوصی نشانے پر ہیں اور اگر اپنے تحفظ کیلئے کوئی راستہ اختیار کرتے ہیں دہشت گرد قرار دیا جاتا ہے۔

اسلام آباد میں جاری دھرنوں کے بارے میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ کوئی انقلاب یا تبدیلی کیلئے اسلام آباد میں جمع نہیں ہوئے ہیں بلکہ سوسائٹی کو بے آبرو کرنے کیلئے جمع ہوئے ہیں۔