سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں میں خصوصی رعایت کے لئے وفاقی حکومت کو درخواست بھجوانے کا فیصلہ

جمعرات 18 ستمبر 2014 13:55

/فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل /جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ( ن ) پنجاب راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو بجلی کے بلوں میں خصوصی رعایت کے لئے وفاقی حکومت کو درخواست بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر عنقریب مثبت پیش رفت ہو گی ، سیلاب متاثرین اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں ‘ مصیبت کی اس گھڑی میں حکومت کے ساتھ ساتھ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے ورکرز بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی امداد و بحالی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

اخیالات کا انہوں نے میڈیا سے گفتگو اورضلع چنیوٹ میں پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے مقامی کارکنوں کی طرف سے سیلاب زدگان کی امداد کے سلسلے میں قائم کئے گئے فلڈ ریلیف سنٹرز کا دورہ پر کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر محنت چنیوٹ ‘ لالیاں اور بھوانہ میں پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے پارٹی کارکنوں کی طرف سے لگائے گئے فلڈ ریلیف سنٹرز میں گئے اور انکی طرف سے خلق خدا کی خدمت کے جذبے کو سراہا ۔

انہوں نے کہا کہ عید الاضحی سے قبل متاثرین سیلاب میں امدادی رقوم بھی تقسیم کر دی جائے گی جبکہ نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے قائم کمیٹیاں اپنے ذمہ ٹاسک احسن انداز میں انجام دے رہی ہیں اور کوئی مستحق اپنے حق سے محروم نہیں رہے گا ، وہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر بطور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ( ن ) پنجاب صوبہ بھر میں مسلم لیگ ( ن )کے پارٹی ورکرز کی طرف سے سیلاب زدگان کی امداد کے سلسلے میں لگائے جانے والے فلڈ ریلیف سنٹرز کا دورہ کر رہے ہیں اور یہ فلڈ ریلیف سنٹرز تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر لگائے جارہے ہیں تاکہ سرکاری سطح کے ساتھ ساتھ مسلم لیگی ورکرز بھی سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبہ بھر کی تمام سیاسی اور انتظامی مشینری سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کے لئے سرگرم عمل ہے تاہم مصیبت کی اس گھڑی میں مل کر تمام چیلجز کا مقابلہ کریں گے ۔ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر محنت نے کہا کہ۔اس موقع پر صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ ضلع چنیوٹ میں پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے ورکرز کی طرف سے ابتدائی طور پر 7 ۔ فلڈ ریلیف سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے آٹا ‘ چینی ‘ چاول ‘ گھی ‘ دالیں ‘ چائے پتی ‘ منرل واٹر ‘ رس اور دیگر غذائی اشیاء جمع کی جارہی ہیں

متعلقہ عنوان :