کراچی ، پولیس اور رینجرز کے مبینہ مقابلوں کے دوران3 ملزمان ہلاک

جمعرات 18 ستمبر 2014 13:52

کراچی ، پولیس اور رینجرز کے مبینہ مقابلوں کے دوران3 ملزمان ہلاک

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کے مبینہ مقابلوں کے دوران3ملزمان ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی علی محمد محلہ میں رینجرز اور پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کا ملزم 30 سالہ نصیرگل ولد سلیم ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

رینجرز ترجمان کے مطابق مارے جانیوالے ملزم کا تعلق بابا لاڈلہ گروپ سے ہے جس نے چند روز قبل ایک فوجی اہلکار طارق کو اغوا کے بعد قتل کیا تھا جبکہ ملزم قتل کی 13 وارداتوں کے علاقہ بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان ، منشیات فروشی اور پولیس مقابلوں میں مطلوب تھا۔

دریں اثنا ملیر سٹی کے علاقے آسو گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کے عذیر بلوچ گروپ سے تعلق رکھنے والے 2 کارندے ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لائی گئیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونیوالوں کی شناخت اکبر ملیری اور شعیب کے نام سے ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :