Live Updates

عمران خان کا دھرنا ناکام ہو چکا وہ چاہتے ہیں کہ انہیں گرفتار کیا جائے، خواجہ سعد رفیق

جمعرات 18 ستمبر 2014 13:50

عمران خان کا دھرنا ناکام ہو چکا وہ چاہتے ہیں کہ انہیں گرفتار کیا جائے، ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان کی بجائے بھارت میں جاری ہے اور وہاں پر چینی صدر اربوں وپے کی سرمایہ کاری کے معاہدے کررہے ہیں ۔طاہرالقادری اور عمران خا ن چینی صدر کے دورہ منسوخی کے مشنکی کا میابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزپارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحا فیو ں سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کا دھرنا ناکام ہو چکا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ انہیں گرفتار کیا جائے تا کہ ان کو کچھ سیاست میں نام باقی رہ جائے لیکن انہیں کسی صورت میں گرفتار نہیں کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ طاہر القادری اور عمران خان کو مشن کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ ان کا مشن تھا کہ چینی صدر پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے بجائے بھارت میں کرے اور اب چینی صدر بھی پاکستان کے بجائے بھارت میں اربوں روپے کے معاہدے سائن کررہا ہے ۔عمران خان اور طاہر القادری کو شرم آنی چاہیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات