پولیس اور رینجرز کی آپریشنل کمیٹی کا اجلاس،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کو مزید بہتر بنانے پر زور

جمعرات 18 ستمبر 2014 13:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) پولیس اور رینجرز کی آپریشنل کمیٹی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔ پولیس اور رینجرز کی آپریشنل کمیٹی کا اجلاس ڈی جی رینجرز کی سربراہی میں رینجر زہیڈکوارٹر میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں موجودہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر اور نامزد ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر، ایڈیشنل آئی جی ، سیکٹر کمانڈر، ڈی ائی جی ایسٹ ، اے آئی جی سی آئی ڈی ، ڈائریکٹر آئی بی نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی واراداتوں میں تیزی کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں آپریشن کو مزید بہتر کرنے اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کے درمیان تعاون کو مزید بہتر بنانے پرزوردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :