رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر کا ٹریفک وارڈن نے تیز رفتاری پر 500روپے کا چالان کر دیا

جمعرات 18 ستمبر 2014 13:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر کا تیز رفتاری پر ٹریفک وارڈن نے چالان کر دیا ۔ ایم این اے افضل کھوکھر کینال بینک روڈ پر اپنی گاڑی میں آ جا رہے تھے کہ رفتار سے تجاوز کرنے پر وارڈن نے انہیں روک لیا اور پانچ سو روپے کے چالان کی پرچی تھما دی ۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی نے اپنا تعارف کرایا لیکن وارڈن نے کوئی رعایت نہ کی ۔ اس حوالے سے ٹریفک پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ معمول کی کارروائی ہے ،رکن قومی اسمبلی جرمانہ ادا کر کے اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :