Live Updates

پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے دھرنوں میں شامل کارکن پولیس اہلکاروں کو اغواء کر کے بد ترین تشدد کررہے ہیں ‘ اسلام آباد پولیس

جمعرات 18 ستمبر 2014 13:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں میں شامل کارکن پولیس اہلکاروں کو اغوا کر کے ان پر بدترین تشدد کر رہے ہیں اور اسی حوالے سے پولیس کے پاس کئی مقدمات بھی درج کئے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان اسلام آباد پولیس نے کیا کہ دھرنے میں شامل تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کسی کارکن پر پولیس کی جانب سے کوئی تشدد نہیں کیا گیا اور اس ضمن میں لگائے جانے والے الزامات جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات