دنیا کے 10بہترین خفیہ اداروں میں آئی ایس آئی سرفہرست آگئی

جمعرات 18 ستمبر 2014 13:07

دنیا کے 10بہترین خفیہ اداروں میں آئی ایس آئی سرفہرست آگئی

اسلام آباد/واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) دنیا کے 10بہترین خفیہ اداروں میں آئی ایس آئی سرفہرست آگئی امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) پاکستان کی سب سے اہم ایجنسی ہے امریکن کرائم نیوز نے دنیا بھر کے بہترین خفیہ اداروں میں اسے سب سے اوپر رکھا ہے یعنی دنیا کی بہترین انٹیلی جنس ایجنسی قرار دیا قومی مفادات کا تحفظ، سیاسی و معاشرتی مفادات سے متعلق معاملات پر توجہ اور فوج کی مشاورت اس ادارے کا بنیادی فریضہ ہے اس کے علاوہ اندرونی و بیرونی ملک دشمن عناصر سے حفاظت اور خاص کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی بھی اس ادارے کے فرائض منصبی میں شامل ہیں۔

کارگل اور افغان جنگوں کے علاوہ ایجنسی نے کشمیر آپریشن میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبر پر آنے والی ایجنسی سی آئی اے ہے امریکی خفیہ ادارہ سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی ہے سی آئی اے آزادانہ مگر نیشنل انٹیلی جنس کی زیر ہدایات کام انجام دیتی ہے وہ تمام ملکی اور غیر ملکی تناظر میں معلومات جمع کرتی اور اس کا تجزیہ کرتی ہے یہ معلومات پالیسی سازوں کو پیش کی جاتی ہیں جو قومی مفادات کے عین مطابق قوانین اور قواعد و ضوابط تشکیل دیتے ہیں۔

برطانوی ایجنسی ایم آئی سکس کو عام طور پر سیکریٹ انٹیلی جنس سروس کہا جاتا ہے یہ دنیا کے بہترین حساس اداروں میں سے ایک ہے۔ ایم آئی سکس1909ء میں قائم ہوئی تھی اس کا ہیڈکوارٹر لندن میں واقع ہے۔ یہ گورنمنٹ کمیونیکشنز ہیڈ کوارٹرز اور انٹرنل سیکورٹی سروس کے مشترکہ اشتراک سے اپنے افعال انجام دیتی ہے۔ قومی سلامتی کو یقینی بنانا اور کسی بھی غیر معمولی سرگرمی سے حکومت کو آگاہ رکھنا ادارے کا اہم فریضہ ہے۔

متعلقہ عنوان :