الیکشن کمیشن نے این اے 261 پشین میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا،ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 8 نومبر کو ہوگی

جمعرات 18 ستمبر 2014 13:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) الیکشن کمیشن نے این اے 261 پشین میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این اے 261 کی نشست جے یو آئی کے مولوی آغا محمد کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے وہاں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 29 اور 30 ستتمبر کو جمع کروائیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی وصولی کے بعد 2 اکتوبر کو ان کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔ 16 اکتوبر تک امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 17 اکتوبر کو آویزاں کردی جائیں گی۔ این اے 261 پشین میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 8 نومبر کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :