کراچی میں خاتون کے ہاں دو سروں والے بچے کی پیدائش

جمعرات 18 ستمبر 2014 13:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) کراچی میں خاتون نے دو سر والے بچے کو جنم دیا جس کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث بچے کو این آئی سی ایچ منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کی شب کراچی کے علاقے کورنگی کی رہائشی خاتون کے گھر دو سر والے بچے کی ولادت ہوئی جسے ہسپتال لایا گیا تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچے کے دو سر اور سانس کی ایک نالی ہے جسکی وجہ سے بچے کو طبی امداد نہیں دی جاسکتی اس کے بچے کا دل بھی ایک ہے اسلئے بچے کی حالت تشویشناک ہوتی جارہی ہے جس پر پانچ چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ایک ٹیم بنائی گئی ہے جو بچے کا معائنہ کرکے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی کہ بچے کا آپریشن کرکے اس کا ایک سر علیحدہ کردیا جائے۔

متعلقہ عنوان :