لاہورہائیکورٹ آفس نے پی آئی اے اور ٹرمینل کے شفٹ انچارج کی معطلی کیخلاف دائر درخواست اعتراض لگاکر واپس کردی

جمعرات 18 ستمبر 2014 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) لاہورہائیکورٹ آفس نے پی آئی اے اور ٹرمینل کے شفٹ انچارج کی معطلی کیخلاف دائر درخواست اعتراض لگاکر واپس کردی ،پاکستان عوامی تحریک کے وکیل اشتیاق چوہدری کی جانب سے دائر کی جانیوالی رٹ میں موقف اختیار کیاگیا کہ پی آئی اے نے سینٹر رحمان ملک اور ایم این اے رمیش کمارکی آمد کے باعث دوگھنٹے فلائٹ میں تاخیر کی جس پر مسافروں نے اپنا غصہ دونوں رہنماوں پر اتار لیکن انتظامیہ نے اس سارے معاملہ کا ذمہ دار شفٹ انچارج ندیم اور ٹرمینل انچارج شہزاد کو معطل کردیا جوغیرقانونی اور غیر آئینی اقدام ہے لہذا اسن کی معطلی کوکلعدم قراردیاجائے ہائیکورٹ آفس نے درخواست پر اعتراض لگا کر واپس کرتے ہوئے کہاکہ یہ معاملہ کراچی کا ہے صرف سندھ ہائیکورٹ سماعت کرسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :