قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاپرسوں سپریم کورٹ میں ہوگا

جمعرات 18 ستمبر 2014 12:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس پرسوں بروز ہفتہ صبح 10 بجے سپریم کورٹ میں ہوگا جس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصرالملک کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اعلی عدلیہ میں اب تک ہونے والی مقدمات کی سماعت کی رفتار اور عدالتوں کی سکیورٹی کے معاملات سمیت دیگر تمام اہم امور زیر بحث آئیں گے۔ نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں چاروں ہائیکورٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور وفاقی شرعی عدالت کی چیف جسٹس صاحبان شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :