وزیراعلی پنجاب نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا ، کابینہ کی پرائس کنٹرول کمیٹی سے رپورٹ طلب

جمعرات 18 ستمبر 2014 12:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے کابینہ کی پرائس کنٹرول کمیٹی سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں منافع خور اور ذخیرہ اندوز اشیائے ضروریہ سبزیوں پھلوں ودیگر اشیاء مہنگے داموں فروخت کررہے تھے جس پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے صوبائی کابینہ کی کمیٹی برائے پرائس کنٹرول سے رپورٹ طلب کرلی اور کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور عوام کو مناسب قیمتوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :