جسٹس اطہر سعیدکے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 26 ستمبر کو ہوگا

جمعرات 18 ستمبر 2014 12:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر سعید کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 26 ستمبر کو صبح ساڑھے دس بجے منعقد ہوگا جس میں چیف جسٹس ناصرالملک سمیت سپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان کے علاوہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز اور سینئر قانون دانوں سمیت بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اٹارنی جنرل آف پاکستان‘ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل اور صدر سپریم کورٹ بار بھی جسٹس اطہر سعید کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کریں گے۔ ریٹائر ہونے والے جج کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔