سیالکوٹ‘طوفانی بارشوں سے سینکڑوں خاندان متاثر

جمعرات 18 ستمبر 2014 12:49

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء)سیالکوٹ میں طوفانی بارشوں نے براہ راست سینکڑوں خاندانوں کو متاثر کیا ہے۔ مکانات تباہ ہونے سے لوگ بے گھر ہوگئے اورکھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ یوں تو طوفانی بارشوں نے پنجاب بھر میں بے انتہا تباہی مچائی ہے، لیکن یہ منظر ہیں سیالکوٹ کے علاقے محلہ کشمیریاں کے جہاں طوفانی بارشوں کی وجہ سے کئی خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔

روتے، بے یارو مددگار یہ افراد انتہائی پرشان ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ گھر تباہ ہونے کی وجہ سے وہ کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں، جبکہ کچھ دوسروں کے سہاروں پر زندگی بسرکر رہے ہیں۔ متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ ان کے مکانوں کی چھتیں گرنے سے ان کی جمع پونجی بھی تباہ ہو چکی ہے۔ دوسری جانب ان متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ابھی تک کوئی حکومتی اقدامات نہیں کیے گئے۔ طوفانی بارشوں کی وجہ سے کئی مکانات گر گئے جس کی وجہ سے سینکڑوں خاندان متاثر ہوئے اور وہ منتظر ہیں کہ کوئی آئے اور ان کی مشکلات کا ازالہ کرے۔