الحمرا ہال میں بجلی کی بچت مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

جمعرات 18 ستمبر 2014 12:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء ) الحمرا ہال میں بجلی کی بچت مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔ ابتدائی طور پرتمام ٹیوب لائٹس کی جگہ پر نئے انرجی سیور لگادیئے گئے ہیں تاکہ بجلی کی بچت کی جاسکے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے الحمرا ہال کی انتظامیہ کا کہنا ہے یہ قدم پہلے اٹھایا جانا چاہیے تھا ، الحمرا چونکہ سرکاری ادارہ ہے اور ادارے کی کوشش ہوتی ہے کہ ایسے اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام اور حکومت دونوں کو فائدہ پہنچایاجائے۔ رات کے اوقات میں الحمرا میں تمام فالتو لائٹس کو بند کردیاجاتا ہے تاکہ بجلی بچائی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :