پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے شہر میں567چھاپے،5افراد کو گرفتار کر لیا گیا ،

گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنیوالے92دکانداروں کے چالان ،98,500 روپے جرمانہ عائد

بدھ 17 ستمبر 2014 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہورکیپٹن (ر)محمد عثمان کی ہدایت پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے567دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے 92 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 98,500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔05افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور05افراد کو گرفتار کروایا گیا۔ ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔