کراچی ،نمائش چورنگی کے قریب دکان میں لگنے والی آگ بجھادی گئی

بدھ 17 ستمبر 2014 23:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) نمائش چورنگی کے قریب دکان میں لگنے والی آگ بجھادی گئی ہے۔کراچی کے علاقے نمائش چورنگی کے قریب واقع آٹو اسپیئر پارٹس کی دکان میں بدھ کی صبح آگ لگ گئی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، اہلِ علاقہ نے دکان سے نکلنے والا دھواں دیکھا تو فائر بریگیڈ کو بلایا۔

(جاری ہے)

آگ کو بجھانے کیلئے دو فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے حصہ لیا، ریسکیو رضاکاروں نے آگ پر قابو تو پالیا لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔آگ بجھنے کے بعد دکان اپنی تباہی کا منظر پیش کرنے لگی، خاکستر دکان میں ہر طرف راکھ اور موجود سامان کا ملبہ جلا ہوا نظر آیا۔ ریسکیورضاکاروں کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی تھی۔

متعلقہ عنوان :