پشاور،نا معلوم مسلح مو ٹر سائیکل سوارنے شہری کو قتل کر دیا

بدھ 17 ستمبر 2014 22:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) تھا نہ شاہ قبول کے حدود میں نا معلوم مسلح مو ٹر سائیکل سوارٹار گٹ کلرز نے فر قہ جعفر یہ سے تعلق رکھنے والے شہری کو ٹا ر گٹ کلنگ کا نشا نہ بناتے ہو ئے فائر نگ کر کے قتل کر دیا پو لیس نے لا ش کو تحویل میں لیکر پو سٹ ما رٹم کیلئے مر دہ خا نہ پہنچا دی اور تفتیش شروع کردی پو لیس زرائع کے مطابق گزشتہ روز حیدر علی ولد نثارعلی سکنہ شا ہ قبول جو جیل سپر یٹنڈنٹ کا پی اے تھا معمو ل کے مطابق صبح گھر سے نکل ڈیو ٹی کیلئے جا رہا تھا کہ اللہ دتہ حلو ائی کے دکا ن کے قریب دو نا معلوم مسلح مو ٹر سائیکل ٹا ر گٹ کلر نے ان پر اندھا دھند فائر نگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جنہیں فوری طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچا یا جا رہا تھا کہ راستے میں دم تو ڑ گیا جبکہ ملزما ن ارتکا ب جر م کر نے کے بعد جا ئے وقو عہ سے فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گئے تاہم پو لیس جا ئے وقو عہ پر پہنچ کر لا ش کو تحویل میں لیکر پو سٹ ما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا جبکہ اس سلسلے میں شاہ قبول پو لیس سٹیشن کے ایس ایچ او فضل ربی خان سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ واقعہ ٹا ر گٹ کلنگ کا ہے اور کو نٹر ٹرائر ائم ڈیپا رٹمنٹ میں نا معلوم ٹا ر گٹ کلر ز کے خلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :