پشاور، عازمین حج کے کروڑوں روپے ہڑپ کرنیوالے ٹریول ایجنسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ،

پرائیویٹ ٹوورز آپریٹرز کارروان اور ان کے پارٹنرز حاجی امجد اور محمد علی نے 104 افراد سے فریضہ حج ادا کرنے کیلئے فی کس 4لاکھ 30ہزار لئے

بدھ 17 ستمبر 2014 20:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) صوبے کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عازمین حج نے ٹریول ایجنسی پرائیویٹ ٹوورز آپریٹرز کے خلاف کروڑوں روپے ہڑپ کرنے پر پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت حاجی شاہد ‘ انعام بنگش ‘ سجاد ‘ ریاض ‘ حاجی غفور اور دیگر کر رہے تھے ۔ مظاہرین کا موقف تھا کہ پشاور صدر میں واقع پرائیویٹ ٹوورز آپریٹرز کارروان حجاج نامی ٹریول ایجنسی کے مالک حاجی عثمان اور ان کے پارٹنرز حاجی امجد اور محمد علی نے 104 افراد سے فریضہ حج ادا کرنے کیلئے فی کس چار لاکھ تیس ہزار روپے لئے جس میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سمیت نوشہرہ کے 14 افراد تبلیغی جماعت کے بھی شامل ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کو جو تاریخیں دی گئی تھیں وہ گزر گئے اور جب ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے دھرنے کا بہانہ بنا کر ان کو اگلا تاریخ دے دیا تاہم گزشتہ ایک ہفتے سے ان کا موبائل فون بند آرہا ہے جبکہ دفتر بھی بند ہے اور ورسک روڈ میں واقع گھر میں با اثر افراد کو ڈال رکھا ہے جو اسلحہ سے لیس ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت ‘ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ‘ ایف آئی اے اور آئی جی پی سے مطالبہ کیا کہ عازمین حج سے کروڑوں روپے ہتھیانے والے کارروان حجاج کے فراڈےئے مالک کو پارٹنرز سمیت گرفتار کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور حج سے رہنے والے عازمین حج کیلئے جانے کا جلد از جلد بندوبست کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :