یو ایس ایڈ کے تعاون سے صوبائی سطح پر لوکل گورنمنٹ کی پالیسی کے نفاذ کے سلسلہ میں سمینار کا انعقاد

بدھ 17 ستمبر 2014 16:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) یو ایس ایڈ کے تعاون سے ڈیولیشن ٹرسٹ فار کمیونٹی ایمپاورمنٹ نے صوبائی سطح پر لوکل گورنمنٹ کی پالیسی اور اس کے نفاذ کے سلسلہ میں ڈیوس روڈ پر واقع مقامی ہوٹل میں ایک سمینار کا اہتمام کیا ۔

(جاری ہے)

جس میں ممبرز پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم حسین اور ارم باجوہ ‘ سابق ایم پی اے نوید انجم ‘ لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں اشتیاق احمد اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مقررین کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کروانے سے حکومت پر عوام کا اعتماد بحال ہو گا اور اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونے سے عوام کے مسائل حل ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :