جھڈوپریس کلب کے صحافیوں کا کوٹ غلام محمد پولیس اور منشیات فروشوں کے خلاف احتجاج

بدھ 17 ستمبر 2014 16:31

جھڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) جھڈوپریس کلب کے صحافیوں کا کوٹ غلام محمد پولیس اور منشیات فروشوں کے خلاف احتجاج ،جھڈو پریس کلب کے صحافیوں نے ظہیر بشیر کی زیر صدارت احتجاج کیا جس میں شفیق جان ،شاہد مجید، ڈاکٹر اعجاز ، سہیل ہاشم ، محمد مبین میمن، شوکت خاصخیلی، حاجی راشد سمیت دیگر بھی شریک تھے ، احتجاج کرتے ہوئے شاہد مجید نے کہا کہ کوٹ غلام محمد میں منشیات کے خلاف خبریں شائع کرنے پر منشیات فروشوں کی جانب سے صحافیوں پر حملہ اور مذید حملوں کی دھمکیاں دی گئیں جب کہ پولیس نے منشیات فروشوں کی دھمکیوں اور حملوں کا کوئی بھی نوٹس نہیں لیا جس کی ہم شدید لفظوں میں مذمت کرتے ہیں اور آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی میر پور خاص ، ایس پی میر پور خاص سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کوٹ غلام محمد کے ایس ایچ او کو فوری طور پر برطرف کیا جائے اور منشیات فروشوں کو خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :