سندھ کے امن کیلئے محکمہ پولیس میں ایماندار اور غیر سیاسی افسران کی تعیناتی کی جائے․،علی اکبر گجر

بدھ 17 ستمبر 2014 16:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے درخواست کرے گی کہ کراچی کی معاشی اہمیت کے پیش نظر کراچی کے امن و امان کے ذمہ داروں کی تطہیر اور حکومتی اداروں کو سیاسی عناسر سے پاک کیا جائے․ حکمران مسلم لیگ(ن) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر ، صوبائی نائب صدور فقیر عنائت ہسبانی، لالہ میر حسن ، ہادی بخش ملک، ملک ریاض اعوان،میر سجاد بلیدی، حافظ محمد صادق سمیجو، حاجی محمد امین مانا، زاہد ممتاز شورو، کنور جعفر راجپوت، پروفیسر مظہر عیسانی، صوبائی جوائنٹ سیکریٹریز عمر فاروق قریشی، دلاور جدون، ڈاکٹر حمید راجپوت، میر اشفاق بلوچ، سردار فیصل دستی، سعید اللہ آفریدی صوبائی رہنماؤں حاجی محمد طاہر شیخ، حاجی چن زیب، شیخ امجد ظہور، علی عاشق نے گجر ایک مشترکہ بیان میں کراچی میں پولیس افسر سمیت گیارہ افراد کی تارگٹ کلنگ کی مذ مت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے امن کے لئے محکمہ پولیس میں ایماندار اور غیر سیاسی افسران کی تعیناتی کی جائے․کراچی میں امن و امان کی مخدوش صورتحال وفاقی حکومت کے لئے مسائل پیدا کرنے کا سبب بن سکتی ہے․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے کہا کہ کراچی کے ہر حصے میں اساتذہ، پولیس افسران اور بے گناہ شہریوں کی لاشیں گر رہی ہیں کراچی میں معصوم شہریوں کا قتل عام بند نہیں ہو رہا۔

(جاری ہے)

شہر کا مخدوش امن و امان پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے․ سندھ پولیس کے کچھ عناصر سیاسی معاملات میں ملوث ہو کر رینجرز اور پولیس کی قربانیوں کو سبو تاژ کر رہے ہیں․پاکستان مسلم لیگ(ن) مشرف کی باقیات کا مقابلہ کرے گی․ عوام نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کو منتخب کیا اور مشرف کی باقیات اور سرکاری اداروں میں ان کے ہمدرد پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں․ کراچی کی بد امنی کے پیچھے غیر ذمہ دار حکومتی عناصر کے ساتھ ساتھ سیاسی وفاداریاں رکھنے والے پولیس اہلکار بھی ہیں جو مشرف باقیات کے اشاروں پر اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے سے گریز کر رہے ہیں․ کراچی کے امن کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت اور سندھ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کی پر کلوص کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لئے ایسے عناصر سرگرم ہوگئے ہیں جو نہیں چاہتے کہ کراچی میں امن اور اور ملکی معیشت کو سنبھالا مل سکے․ مسلم لیگ(ن) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی تارگٹ کلنگ کو پاکستان کی سلامتی کے لئے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی شہادتیں اور ان کے قاتلوں کی تلاش میں ناکامی کی وجوہات کا تعین وقت کی اہم ضرورت ہے ․ پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کی قربانیوں کو سیاسی اور ذاتی مفاد کی بھینٹ چرحانے والے عناصر کو بے نقاب کئے بغیر کراچی کو محفوط شہر نہیں بنایا جا سکے گا․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کی قیادت کراچی میں نامعلوم دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بننے والے پولیس ، رینجرز اور دیگر قانوں نافذ کرنے والے اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور سندھ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ پولیس ، رینجرز اہلکاروں کی جان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی سازشوں کی پشت پناہی کرنے والے سرکاری اور غیر سرکاری چہروں کو بے نقاب کرے اور کراچی سمیت سندھ بھر کی پولیس کی از سر نو تطہیر کر کے سندھ پولیس کے ایماندار، تجربہ کار اور غیر سیاسی افسران کو صوبے کے امن کی بحالی کی ذمہ داریاں تفویض کرے۔

متعلقہ عنوان :