ایس ڈی او مظفرآباد نے صارفین سے بلات کی اقساط کروانے پر پابندی عائد کر دی۔صارفین کو شدید مشکلات کاسامنا

بدھ 17 ستمبر 2014 14:19

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء)ایس ڈی او مظفرآباد نے صارفین سے بلات کی اقساط کروانے پر پابندی عائد کر دی۔

(جاری ہے)

صارفین کو شدید مشکلات کاسامنا- تفصیلات کے مطابق مظفرآباد شہر جہاں سے ہر ماہ کروڑوں روپے ریونیو حاصل ہوتا ہے صارفین کو ہزاروں روپے کے بلات جاری کرنا برقیات حکام نے اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے جس پر صارفین اقساط کی صورت میں ادائیگی کروانے پرمجبور ہیں لیکن ایس ڈی او مظفرآباد نے بلات کی اقساط کرنے کیلئے صارفین سے نقد نذرانہ وصول کرنا شروع کر رکھا ہے مذکورہ ایس ڈی او صارفین کو کھڑے کھڑے دفتر سے نکال دیتا ہے جبکہ بعض صارفین نے پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ یہاں نقد ادائیگی کے لیے کہا جا رہا ہے ایس ڈی او کی ان حرکات سے صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے چیف انجنیئر اور ایکسین مظفرآباد سے صورتحال کا نوٹس اور مذکورہ ایس ڈی او کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔